مارٹن گپٹل ٹی ٹونٹی میں 2 سنچریاں بنانیوالے پہلے کیوی بن گئے

مارٹن گپٹل ٹی ٹونٹی میں 2 سنچریاں بنانیوالے پہلے کیوی بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آکلینڈ( آن لائن ) مارٹن گپٹل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دو سنچریاں بنانے والے نیوزی لینڈ کے تیسرے اور دنیا کے ساتویں بلے باز بن گئے، کیوی اوپنر نے برینڈن میک کولم کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، اس کے علاوہ زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ جمعہ کو سہ ملکی سیریز میں کھیلے گئے میچ میں گپٹل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کینگروز باؤلرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی، یہ ان کی کیریئر کی دوسری سنچری ہے، گپٹل نے 49 گیندوں پر سنچری بنا کر ملک کی طرف سے تیز ترین سنچری کا برینڈن میک کولم کا ریکارڈ توڑ دیا، میک کولم نے 50 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی، گپٹل سے قبل کولن منرو، برینڈن میک کولم، روہت شرما، کرس گیل، ایون لیوس اور گلین میکسویل کو بھی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دو یا زائد سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
، گپٹل نے اننگز میں 9 چھکے لگا کر سابق ہم وطن کھلاڑی میک کولم کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا اور اسطرح وہ زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے، میک کولم نے 91 جبکہ گپٹل نے 98 چھکے لگا رکھے ہیں، کرس گیل 103 چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔