ملک کی نمائندگی کیلئے پر جوش یوراج کا ریٹائرمنٹ سے انکار

ملک کی نمائندگی کیلئے پر جوش یوراج کا ریٹائرمنٹ سے انکار

ممبئی (یوا ین پی)بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے کہا کہ فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں،ملک کی نمائندگی کیلئے پر جوش ہوں، ابھی میں مزید دو یا تین آئی پی ایل ایڈیشن کھیل سکتا ہوں۔ اپنے ایک بیان میں بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں، آئی پی ایل میں عمدہ پرفارم کر کے دوبارہ ٹیم میں کم بیک کروں گا، میری کرکٹ باقی ہے اسلئے انٹرنیشنل سطح پر دوبارہ ملک کی نمائندگی کیلئے بے چین ہوں، جب سمجھا کہ میں مزید کھیلنے کے قابل نہیں اس وقت کنارہ کشی اختیار کروں گا۔میں مکمل طور پر فٹ ہوں، آئی پی ایل میں عمدہ پرفارم کر کے دوبارہ ٹیم میں کم بیک کروں گا۔ملک کی نمائندگی کیلئے پر جوش ہوں، ابھی میں مزید دو یا تین آئی پی ایل ایڈیشن کھیل سکتا ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...