سرمائی اولمپک گیمز ، پائیرے وولٹیئر نے گولڈ میڈل جیت لیا

سرمائی اولمپک گیمز ، پائیرے وولٹیئر نے گولڈ میڈل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول (نیٹ نیوز ) سرمائی اولمپک گیمز میں فرانس کے پائیرے وولٹیئر نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ سونے کے تمغوں کی دوڑ میں جرمنی کا پہلا نمبر ہے۔ سرد میدانوں پر کھلاڑیوں کی لہو گرما دینے والی پرفارمنس جاری رہی۔دس ہزار میٹر سکیٹنگ مقابلے میں کینیڈا کے ٹیڈ بلومین نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ سنو بورڈنگ میں فرانس کے پائیر وولٹیئر نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ خواتین کی سکیئنگ ریس میں امریکا کی میکائلا شیفرن نے سونے کا تمغہ جیتا۔بائیتھلون کا دلچسپ ایونٹ ناروے کے نام رہا، سونے کے تمغوں کی دوڑ میں جرمنی پہلے، ناروے دوسرے اور نیدر لینڈز تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔