سرمائی اولمپکس: الپائن سکیئنگ ویمن سلالم میں سویڈش خاتون نے میدان مار لیا

سرمائی اولمپکس: الپائن سکیئنگ ویمن سلالم میں سویڈش خاتون نے میدان مار لیا

سیول (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کے ٹھنڈے ٹریکس پر دنیا بھر کے ایتھیلٹس گرمجوشیاں دکھانے میں مصروف ہیں۔ الپائن سکیئنگ ویمن سلالم میں سویڈش خاتون نے میدان مار لیا، مینز فری سٹائل میں سوئس سٹار بازی لے گئے۔جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چینگ میں سرمائی اولمپکس کے مقابلے جاری ہیں۔ ویمن سنگلز کے سکیئنگ سلالم میں سویڈن کی ہینس ڈوٹر نے زبردست انداز اپنایا، انہوں نے اپنی پھرتی اور مہارت سے دل ہی نہیں، گولڈ میڈل بھی جیت لیا۔

مردوں کے 15 سو فری سٹائل کیٹگری کے مقابلے بھی دلچسپ رہے، شرکاء4 نے خوب اپنا زور بازو دکھایا۔ سوئٹزرلینڈ کے ڈارئیو کلوگنا نے کامیابی سمیٹی، انہوں نے مقررہ فاصلہ تینتیس منٹ اور تینتالیس اعشاریہ نو سیکنڈ میں طے کیا۔

Back to

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...