راجر فیڈرر، دمتروف، روبلیف اور سیپی روٹرڈیم اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

راجر فیڈرر، دمتروف، روبلیف اور سیپی روٹرڈیم اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر ...

ایمسٹرڈیم(آن لائن ) راجر فیڈرر، گریگور دمتروف، روبلیف اور اینڈرس سیپی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ہالینڈ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی فلپ کو 7۔6 اور 7۔5 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دمتروف بھی پری کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے کراجینووچ کو شکست دی، روبلیف نے زمہر کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، اٹلی کے اینڈرس سیپی نے زیوریف کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...