انگلش فاسٹ باؤلر لیام پلنکٹ انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر
لندن (اے پی پی) انگلش ٹیم کے فاسٹ باؤلر لیام پلنکٹ فٹنس مسائل کے باعث رواں سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اور نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے۔ انگلینڈ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق پلنکٹ سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد بتایا کہ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی اسلئے انہیں مکمل فٹ ہونے میں وقت لگے گا جس کے باعث وہ رواں سہ ملکی سیریز اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔