پی ایس ایل تھری : اسلام آباد ،ملتان ، کوئٹہ کی ٹیمیں آج دبئی روانہ ہونگی

پی ایس ایل تھری : اسلام آباد ،ملتان ، کوئٹہ کی ٹیمیں آج دبئی روانہ ہونگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں حصہ لینے کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ ،ملتان سلطان ،کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیمیں(آج) ہفتہ کو دبئی روانہ ہوں گی جبکہ کراچی کنگز (کل) اتوار کو دبئی پہنچے گی۔پاکستان سپر لیگ سیشن تھری کیلئے لاہور قلندر کی ٹیم دبئی پہنچ چکی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کی ٹیمیں آج ہفتہ کو دبئی روانہ ہوں گی۔پاکستان سپر لیگ کادو بار فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم بھی(آج) دبئی پہنچے گی۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے کراچی کنگز 18فروری کو دبئی پہنچے گی۔پاکستان سپر لیگ کا آغاز 22فروری کو رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے دبئی میں ہوگا۔یونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ملتان سلطانز کے درمیان 22 فروری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹیڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔پی بی سی کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کے تمام 34 میچز 4 مختلف وینیوز پر ہوں گے، جن میں دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...