راس ٹیلر کے ایک چھکے نے تماشائی کو بیٹھے بیٹھے لکھ پتی بنادیا

راس ٹیلر کے ایک چھکے نے تماشائی کو بیٹھے بیٹھے لکھ پتی بنادیا

آکلینڈ(آئی این پی ) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹی 20 میچ کے دوران کیوی تماشائی نے کیچ پکڑ کر 50 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر( تقریبا41 لاکھ پاکستانی روپے)جیت لئے۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ میں چھکوں کی بارش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 244 رنز کا ہدف دیا، کیویز نے اپنی اننگز میں 18 چھکے لگائے۔میچ کی دلچسپ بات یہ تھی کہ کیوی بلے باز راس ٹیلر کے ایک چھکے نے ایک تماشائی کو پلک جھپکنے میں لکھ پتی بنا دیا، مقامی کمپنی کی شرٹ پہنے کیوی تماشائی نے میچ کے دوران قواعد و ضوابط کے مطابق راس ٹیلر کے بلے سے ٹکرا کر بانڈری سے باہر آنے والی گیند کو ایک ہاتھ سے تھام لیا اور 50 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر انعام کے حقدار پائے جو پاکستانی روپوں میں 41 لاکھ روپے کی رقم بنتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...