آسٹریلیا کی ایلیزپیری پہلی مرتبہ دنیا کی نمبرون بلے باز بن گئیں

آسٹریلیا کی ایلیزپیری پہلی مرتبہ دنیا کی نمبرون بلے باز بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (نیٹ نیوز) سٹار آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلیز پری نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ویمنز ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں بھارت کی متھالی راج سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، پری نے کیریئر میں پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ویمنز ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلیز پری نے ترقی پاتے ہوئے ٹاپ رینکڈ بلے باز ہونے کا اعزاز پا لیا، انہوں نے بھارت کی متھالی راج سے ٹاپ پوزیشن چھینی۔
، آسٹریلوی قائد میگ لیننگ دوسرے نمبر پر آ گئیں جبکہ متھالی راج دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئیں، سیٹرتھویٹ چوتھے، بلیک ویل پانچویں، سوزی بیٹس چھٹے، کوہر ساتویں نمبر پر آ گئیں، باؤلرز میں جنوبی افریقہ کی مریزن کیپ سرفہرست ہیں، بھارت کی جھولن گوسوامی دوسرے اور سیرا ٹیلر تیسرے نمبر پر ہیں، پاکستان کی ثناء میر آٹھویں نمبر پر ہیں، آل راؤنڈرز میں آسٹریلیا کی ایلیز پری بدستور سرفہرست ہیں۔ پاکستان کی ثناء میر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔