356ہسپتالوں کی انسپیکسشن ، ناقص صفائی پر 256آپریشن تھیٹر معطل

356ہسپتالوں کی انسپیکسشن ، ناقص صفائی پر 256آپریشن تھیٹر معطل

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے تحت اپنی مہم کے دورا ن صوبہ کے مختلف ضلعوں کے356ہسپتالوں کی انسپیکشنزمکمل کر لی ہیں۔اس دوران 256آپریشن تھیٹرز میں صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات ہونے پر ہر قسم کی سرجری کی سہولیات معطل کردی ہیں جبکہ 314ہسپتالوں کو فراہمی صحت کی سہولیات کے کم سے کم معیارات پر عمل درآمد نہ کرنے پر اظہار وجوہ کے نوٹسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔یہ معلومات کمیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خاں نے صوبائی وزیر برائے سپیشلائزد ہیلتھ کیئر اینڈ میڈ یکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق اور انکی ٹیم کو ایک بریفنگ میں دیں جنہوں نے گزشتہ روز پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے دفتر کا دورہ کیا۔انھوں نے بتا یا کہ موجودہ سپیشل مہم اس سال جنوری کے پہلے ہفتہ میں شروع کی گئی تھی اوراس سے قبل کمیشن 14,000سے زائد انسپیکشنز کر چکاہے ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ کمیشن کی ٹیموں نے ہسپتالوں میں انفیکشن کی روک تھام،آپریشن تھیٹر زکی سرویلینس،میڈیکل فضلا ت کوٹھکانے لگانے کے درست انتظامات، ایمرجنسی سروسز،محفو ظ انتقال خون، آگ لگنے و دیگر ہنگامی حالا ت سے نمٹنااور شکایات کے ازالے کے طریقہ کارکی انسیپکشنز کیں جوکہ بڑے پیمانے پر عوام اور مریضوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر اجمل نے معائنہ کیے گئے ہسپتالوں کے اعدادوشمار کی مد د سے بتا یا کہ کن کن شعبوں پر کام کرنا اشد ضروری ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسیپکشنزسے محکمہ کو ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں بھرپور مدد ملے گی۔

آپریشن تھیٹر

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...