ریلوے اولڈ انجن شیڈمیں 28 نئے آئی پی کیمرے نصب
لاہور(نمائندہ پاکستان)ریلوے اولڈ انجن شیڈ لاہور میں 28 نئے آئی پی کیمرے نصب کردیے گئے ڈی ایس ریلوے لاہورر۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدائت پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ریلوے اولڈ انجن شیڈ لاہور میں 28 نئے آئی پی آن لائن ویؤاننگ کیمرے لگا دیے گئے ہیں جو پورے انجن شیڈ کی آن لائن ما نیٹرنگ کریں گے۔ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ان کیمروں سے نہ صرف اولڈ انجن شیڈ کے سیکورٹی معاملات کو 24 گھنٹے فول پروف بنایا جائے گا بلکہ یہ کیمرے اولڈ انجن شیڈ لاہور کے تمام ملازمین کی کارکردگی بڑھا نے میں بھی مدد گار ہونگے۔مزید براں ڈی ایس ریلوے لاہور نے اولڈ انجن میں صفائی ستھرائی اور انجنوں کی بروقت مرمت سے متعلق ڈویژنل مکینیکل انجینئر عاطف اشفاق کو خصوصی ہدایات بھی دیں۔