بلدیاتی نمائندوں کا احتساب ، حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ کمیشن قائم کر دیا

بلدیاتی نمائندوں کا احتساب ، حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ کمیشن قائم کر دیا

لاہور(جنرل رپورٹر) بلدیاتی نمائندوں سے حساب لینے اور ان کے احتساب کے لئے حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ کمیشن قائم کر دیا ہے کمیشن 7اراکین پر مشتمل ہو گا جس کے چیئرمین صوبائی وزیر بلدیات ہوں گے۔ دیگر ممبران میں طارق محمود باجوہ ایم پی اے پی پی170اورمحمد نواز خان ایم پی اے پی پی254 کی کیٹگری ٹریثری سائیڈ کی ہو گی،کاشف علی ملک ایڈووکیٹ اورمسمات فوزیہ وقار کی کیٹگری ٹیکنو کریٹ ہو گی،سردار علی زازا پی پی 247 اپوزیشن سائیڈ کی کیٹگری اور سیکر ٹری لوکل ورنمنٹ کو سیکر ٹری کمیشن بنایا گیا ہے۔یہ کمیشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء کی سیکشن 123 پر عمل در آمد کرتے ہوئے ہر قسم کے مالی معاملات،چیکنگ اینڈ بیلنس اور دیگر معاملات کو یقینی بناتے ہوئے ہر بلدیاتی نمائندوں اور افسران کی کارکردگی اور کام کرنے کی صلاحیت و مالی معاملات کے استعمال بارے حکومت کو رپورٹ پیش کرے گا ۔یہ کمیشن میئرز ،ضلع کونسلز،چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں اور متعلقہ افسران کے خلاف شکایات سنے گا ،مالی غبن کی انکوائریوں کے لئے با اختیار ہو گا اور کارروائی کے لئے اپنی رپورٹس وزیر اعلی کو ارسال کرے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...