گرین ریلوے کوریڈور بنانے کے منصوبے کی منظوری
لاہور(نمائندہ پاکستان) ریلوے یی زمین پر گرین ریلوے کوریڈور بنانے کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہورمیں گرین ریلوے کوریڈور بنانے کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی ہے اوراس کوریڈورمیں شاہدرہ سے رائیونڈ تک ریلوے ٹریک سے ملحقہ زمین پر کھیل کے میدان، والی بال کورٹس، واک ویز، لائبریری اوراوپن جم بنیں گے۔ اس سلسلے میں صوبائی ترقیاتی بورڈ نے ایک ارب تین کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔