یوٹیلیٹی ، بلز ہاؤس ریکوزیشن سمیت دیگر الاؤنس نہ ملے تو ہڑتال کرینگے : سید طاہر رضا

یوٹیلیٹی ، بلز ہاؤس ریکوزیشن سمیت دیگر الاؤنس نہ ملے تو ہڑتال کرینگے : سید ...

لاہور(نمائندہ پاکستان)اگر ہمارے یوٹیلیٹی بلز،ہاؤس ریکوزیشن ،ٹائم سکیل اور دیگر الاؤنسز نہ ملے تو ہڑتال ہو گی،کنٹریکٹ ملازمین کو کئی برس سے جھوٹے وعدے کیا جا رہے ہیں ان کی مستقلی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے سید طاہر رضا ۔جنرل سیکرٹری پنجاب ایپکا یونین اور محکمہ آبپاشی پنجاب کی یونین کے سید طا ہر رضا نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی برس سے محکمہ آبپاشی پنجاب اور دیگر محکموں میں کام کرنے والے چھوٹے سکیل کے ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا رہا ہے اور آئے روز ان کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے جاتے ہیں ۔جبکہ دوسری جانب تمام چھوٹے ملازمین کو یوٹیلیٹی بلز،ہاؤس ریکوزیشن ،اور نہ ہی ٹائم سکیل دیا جا رہا ہے جبکہ دیگر الاؤنسز کی مد میں بھی اس طبقے کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کی بحالی اور اپنے حقوق کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے اور اس ضمن میں اعلیٰ افسران اور حکومتی نمائندوں سے مذاکرات بھی کیے جائیں گے لیکن اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...