" یو سی پی ٹاکرا"18' مقابلے 21فروری سے شروع ہونگے

" یو سی پی ٹاکرا"18' مقابلے 21فروری سے شروع ہونگے

لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کو نہ صرف غیر معمولی تعلیمی کار گردگی سے جانا جاتا ہے بلکہ ہم نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں کے انعقاد کے حوالے سے بھی اپنی مثال آپ ہے۔ ہم نصابی اور غیر نصابی سر گرمیاں انتہائی جوش و خروش سے ترتیب دی جاتی ہیں تاکہ طالب علموں کو صحتمند مقابلوں کا ماحول ملے اور وہ اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کریں۔ اسی مناسبت سے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب "یو سی پی ٹاکرا18'"کے نا م سے پہلی دفعہ ایک انٹر ورسٹی مقابلہ جات کا اہتمام کر رہی ہے ۔یو سی پی ٹاکرا18' پانچ روزہ ایونٹ ہے جو کہ 21فروری سے 25فروری تک یو سی پی کیمپس میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر سے 50کے قریب یونیورسٹیاں 38مختلف مقابلہ جات میں حصہ لیں گے۔مقابلوں میں کھیل، بحث و مباحثہ ، بزنس آئیڈیاز، کیس سٹڈیز ، کوکنگ، پرفارمنگ آرٹ، میوزک، فوٹو گرافی، لاء موٹ، مووی میکنگ اور سائنس شامل ہیں۔ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات ان مقابلوں میں ججز کے فرائص سر انجام دیں گیں 15لاکھ سے ذائد نقد انعامات جیتنے والی ٹیمز اور رنراپ کو دیئے جائیں گے۔ ایونٹ میں سوشل نائٹس کا بھی اہتمام کیا گیاہے۔ جس میں قوالی نائٹ، ڈی جے نائٹ ، فیشن شو، کنسرٹ اور پرائزز ڈسٹری بیوشن کی تقریبات شامل ہیں۔ یو سی پی ٹاکرا18' میں شمولیت کے لئے رجسٹریشن جاری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...