ایجوکیٹرز کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

ایجوکیٹرز کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

لاہور( نمائندہ خصوصی ) 6 ماہ قبل بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز تاحال تنخواہوں سے محروم ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں ایک تحریک التوائے کار جمع کروادی گئی ہے یہ تحریک التوا تحریک انصاف کی شنیلا روت کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ گوجرانولہ میں چھ ماہ قبل بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز تاحال تنخواہوں سے محروم سرکاری سکولوں میں اگست میں سینکڑوں اساتذہ کو تعینات کیا گیاچھ ماہ گزرنے کے باوجود کسی کو تاحال تنخواہ نہ مل سکی تنخواہیں نہ ملنے سے ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے ایجوکیٹرز سکول جانے کے لیے رشتہ داروں سے قرض لینے پر مجبورجس سے وہ اب تک ہزاروں روپے کی مقروض ہوچکے ہیں اس صورتحال سے اساتذہ میں سخت بے چینی اور تشویش پائی جارہی ہے۔انکا حکومت سے جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ ہے۔ ایک اور توجہ دلاؤ نوٹس مسلم لیگ ق کے چوہدری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کروایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ شمالی چھاؤنی میں 80 سالہ صغیر احمد کو قتل کیا گیاصغیر احمد کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیاکیا اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اب تک تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری میں کیا پیش رفت ہوئی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...