نواز شریف مسلسل عدلیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں، اشرف بھٹی

نواز شریف مسلسل عدلیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں، اشرف بھٹی

لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدرمحمد اشرف بھٹی کا کہناہے کہ شریف خاندان کو جلد سزا ہو گی ، قوم کا لوٹا ہوا پیسہ بھی واپس دینا پڑے گا ، نواز شریف مسلسل عدلیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں، نون لیگ چاہتی ہے کہ ہمیں ملک میں لوٹ مار کی کھلی چھٹی مل جائے ، نواز شریف بند گلی میں پھنس چکے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے اقتدار میں آ کر عوام کو دھوکا دیا اور آج ان حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے ملک بحرانوں میں پھنس چکا ہے ، نون لیگ کے جلسوں میں عوام نے آنا چھوڑ دیا ہے کیو نکہ عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ نواز شریف ڈکلئیر قومی مجرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا انصاف کی فتح ہے نون لیگ اور پی ٹی آئی نے ہمیشہ بیرون ملک پاکستانیو ں کو لوٹا ہے اور ان سے فنڈز ہی اکھٹے کئے ہیں سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دیکر بیرون ملک پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہے جس کا کریڈیٹ بھی سپریم کورٹ کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

B

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...