رانا محمد اقبال کے چچا کے انتقال پرمنظور ٹو کا اظہار تعزیت

رانا محمد اقبال کے چچا کے انتقال پرمنظور ٹو کا اظہار تعزیت

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے اراکین قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خان اور رانا ایاز خان کے والد اور سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کے چچا کے انتقال پراُن کے گھر پھول نگر جا کر تعزیت کی اس موقع پر میاں احمد شجاع وٹو سابق چیئرمین ضلع کونسل اوکاڑہ اور رکن پنجاب اسمبلی میاں خرم جہانگیر وٹو بھی اُن کے ہمراہ تھے انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لئے دعا کی میاں منظور احمد وٹو نے مرحوم کے خاندان اور پسماندگان سے دلی ہمدردی اور غم کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...