پنجاب فوڈ اتھارٹی کافوڈ فیسٹیول آج سے ایکسپو سنٹر میں شروع ہو گا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کافوڈ فیسٹیول آج سے ایکسپو سنٹر میں شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ فیسٹیول 2018 ایکسپو سنٹر میں آج ے شروع ہو گا۔ فیسٹیول میں جہاں عام پبلک کے بغیر ٹکٹ مزے ہی مزے ہوں گے اورداخلہ بالکل مفت ہو گا وہاں سٹوڈنٹس، بزرگ شہریوں کو کھانے پر25 فی صد رعائیت بھی ملے گی۔ 25فی صد ڈسکاونٹ 150سے زائد سٹالز پر سٹوڈنٹ کارڈ یاسینئیر سٹیزن کارڈ دکھانے پر فوری حاصل کیا جا سکے گا۔ فوڈ فیسٹیول میں فری غذائی مشاورت، فری ہیلتھ چیک اپ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ فوڈ انڈسٹری سے سوالات بھی کیے جا سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق زندہ دِلانِ لاہورکے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پہلا دو روزہ فوڈفیسٹیول آج سے شروع ہو گا جس میں فوڈ انڈسٹری اور کھانے کھابوں سمیت 150سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں۔فیسٹیول میں ڈائیٹ پلان کی تیاری کے لیے ماہر غذائیت، فٹنس کی جانچ کے لیے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشنسٹس ڈیسک لگائے گئے ہیں جبکہ خواتین کے لیے کوکنگ مقابلوں کا انعقاد، ظروف سازی اور بچوں کیلئے فن زون کا انعقا د بھی کیا گیا ہے۔فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح وزیر وراک بلال یٰسین ، چیرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عامر حیات ہراج اورڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کریں گے جبکہ اس موقع پر فوڈ انڈسٹری کی مختلف ایسوسی ایشن کے سربراہان بھی موجود ہوں گے۔ اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ فیسٹیول2018 دیگر ممالک کی طر ح معلومات اورفیملی تفریح کے مواقعوں سے بھر پور ہوگا۔مہمانوں کوایک ہی چھت تلے دیسی اور ولائتی ذائقوں کا حسین امتزاج ملے گا اور فیسٹیول کھانے کے شوقین افراد کیلئے بہترین فیسٹیول ہوگا۔براہِ راست کوکنگ کے مقابلے ہوں گے اور جیتنے والوں کونقد انعامات اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورلامین مینگل کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اپنی صحت اور خوراک کے بارے میں غذائی ماہرین کی رائے بھی جان سکیں گے۔ جسم میں موجود اضافی فیٹس، منرلز اور کیلشیئم کے معائنے کیلئے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشنسٹس ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔ فیملیز کی دلچسپی کومدِنظر رکھتے ہوئے بچوں کیلئے فن زون اور ظروف سازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید واضع کیا کہ فوڈ فیسٹیول عوام کیلئے ’’صحت مند مشن‘‘ کو یقینی بنانے کیلئے اہم قدم ثابت ہوگا۔فوڈ اتھارٹی کا مقصدفوڈ انڈسٹری سے وابستہ لوگوں پر سختی کی بجائے اصلاح کرنا ہے۔آئندہ ہر سال پنجاب فوڈ اتھارٹی بڑے پیمانے پرفوڈ ایکسپو کا انعقاد یقینی بنائے گی اور 2019 کا فوڈ ایکسپومثالی اور بین الاقوامی معیار کا ہوگا۔