لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسانی سمگلنگ کرنیوالے گروہ سرگرم ہیں، حنا بٹ

لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسانی سمگلنگ کرنیوالے گروہ سرگرم ہیں، حنا بٹ

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے غیر قانونی انسانی سمگلنگ کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسانی سمگلنگ کرنے والے گروہ سرگرم ہیں۔جو اب تک ہزاروں افراد کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیج چکے ہیں۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا گجرات،چکوال،ٹیکسلا اور منڈی بہاؤ الدین میں انسانی سمگلنگ کرنے والے گروہ سر گرم ہیں۔جو اب تک ہزاروں لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھیج چکے ہیں۔بیرون ملک جانے کے خواب سجانے والے میں اکثر مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں یا راستے میں ہی موت کے شکار ہو چکے ہیں۔یہ گروہ سادہ لوح شہریوں کو یورب اور امریکہ کے سہانے خواب دیکھا کر لاکھوں روپے بٹور لیتے ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ غیر قانونی طور پر انسانی سمگلگ کرنے والے گروہوں کیخلاف سخت آپریشن کیا جائے اور جو غریب شہری ان کا شکار بن چکے ہیں ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

B

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...