پسماندہ علاقاں میں موبائل سروس یونٹس کی کارکردگی کا کادائرہ کا ر مزید بڑھایا جائیگا، مختار بھرت

پسماندہ علاقاں میں موبائل سروس یونٹس کی کارکردگی کا کادائرہ کا ر مزید بڑھایا ...

لاہور( لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرت نے کہا ہے محکمہ بہبود آبادی پسماندہ علاقاں میں موبائل سروس یونٹس کی کارکردگی کا کادائرہ کا ر مزید بڑھارہا ہے اس ضمن میں عوام الناس کو خاندانی منصوبہ بندی اور صحت عام سے متعلق سہولیات و خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ محکمہ صحت ،تعلیم اور بہبو د آبادی کے باہمی اشتراک و تعاون سے آبادی کے مسلے کو حل کیا جاسکتا ہے زندگی کی حقیقتوں کا سامنا کرنے کے لیے ہمیں اپنے نوجوانو ں کو تولیدی صحت بارے ضروری معلومات اور تعلیم دینے کی ضرورت ہے مذہبی سکالرز کو چاہیے کہ وہ آبادی کے ایشو کی قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت کریں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں سٹیک ہولڈرز کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تمام ملحقہ ادارے اپنی اپنی جگہ پر آبادی پر قابو پانے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں اور اپنے ترجما ن نامزد کریں تاکہ فیملی پلاننگ کے ٹاگٹ کا حصول ممکن بنایا جاسکے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مانیٹرنگ کے عمل کو مزید بہتر کیا جائے۔ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی نے محکمانہ کارکردگی سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...