پی ٹی آئی سینٹ ووٹ خر یداری کی روایت تو ڑے گی ،ڈاکٹر زرقا سہروردی

پی ٹی آئی سینٹ ووٹ خر یداری کی روایت تو ڑے گی ،ڈاکٹر زرقا سہروردی

لاہور(نمائندہ خصوصی )سینٹ نشست کیلئے تحریک انصا ف کی امیدوار رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سینٹ ووٹ خر یداری کی روایت تو ڑے گی انتخا با ت کے قر یب آ تے ہی پھر شہباز شریف کو جو ش خطا بت کا دورہ پڑا ہو ا ہے وہ عوام کو نئے انداز میں سبز باغ دکھا رہے ہیں سینٹ انتخابا ت میں ن لیگ نے اپنے امیدوار کو کامیا ب کرانے کیلئے ’’ ضمیر فرو ش منڈی‘‘ سجا لی ہے پیسہ پانی کی طرح بہا یا جا رہاہے انتخا با ت میں حصہ لینا ایک غر یب آ دمی کیلئے خو ب بن کررہ گیا ہے ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے چیئرمین سیکر ٹر یٹ میں اپنے اعزاز میں ٹی پار ٹی کے دران کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہا کہ تحریک انصا ف مستقبل کی بڑی پار ٹی بن کر ابھر رہی ہیں عمران خان کی قیاد ت میں کارکنو ں نے کر پشن کیخلا ف جو جدو جہد کی ہے وہ تار یخ کا حصہ بن چکی ہے عمران خان کی للکار سے پہلے پاکستان میں اقتدار میں آنے جانے کی بار یا ں لگی ہو ئیں تھیں اب بار یا ں لینے والو ں کے کر پشن محلا ت میں ز لز لہ بر پا ہو چکا ہے انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف کامشن اور منشور ملک سے غر بت کا خا تمہ اور کر پشن ‘ لو ٹ مار اور سیا سی چورو ں کو کٹہرے میں لانا ہے جس پر تحریک انصا ف کو بہت زیادہ کامیا بی مل چکی ہے تحریک انصا ف بر سراقتدار آ کر ملک سے غر بت خاتمہ کیلئے کر داراداکرے گی انہو ں نے کہاکہ حکمرانوں نے عوام کے خون پسینے سے جمع ہونے والے ٹیکسز کے اربوں روپے پسے ہوئے طبقات کی حالت زار کو بہتر کرنے کی بجائے اپنے اور اپنے حواریوں کی خوشحالی اور آسودگی پر خرچ کئے ،یہی وجہ ہے کہ عوام کو پینے کے صاف پانی، تعلیم اور صحت سمیت کوئی بھی بنیادی سہولت میسر نہیں۔

ف

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...