حکومت پٹرولیم مصنوعات پر اصل قیمت پر 68فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے،چن

حکومت پٹرولیم مصنوعات پر اصل قیمت پر 68فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے،چن

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی مد میں اصل قیمت پر 68فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے جو دنیا بھر میں انتہائی بلند سطح کی شرح رکھنے والے چند ملکوں میں سے ایک ہے جو کہ پاکستان کی غریب عوام سے ظلم ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے لگام مہنگائی کے اصل محرکات پٹرولیم مصنوعات پر عائد ہونے والے ٹیکس اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے ہنگم اضافہ ہیں۔ پاکستان کی 20 کروڑ سے زائد کی آبادی کا بڑا حصہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے عوام پر مشتمل ہے عوام کو رشوت اور بدعنوانی کے نقصانات بھی برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے سماجی بگاڑ تیزی سے بڑھ رہا ہے جو انتہائی تشویشناک اور خطرے کی گھنٹی ہے جبکہ حکومت کی اس طرف کوئی توجہ نہیں ن لیگ جب بھی اقتدار میں آتی ہے ملک کو ٹھیکیداری نظام میں جھونگ دیتی ہے۔

اور اشرافیہ کو مدِ نظر رکھ کر پالیسیاں تشکیل دیتی ہے جس کی وجہ سے عام طبقہ پس رہا ہے خودکشیوں کی شرح خطرناک صورت حال اختیار کر چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...