دی نیشنل سکول کے کھیلوں کے مقابلے کل ہونگے

دی نیشنل سکول کے کھیلوں کے مقابلے کل ہونگے

لاہور(نمائندہ خصوصی ) سالانہ سپورٹس ڈے کے حوالے سے دی نیشنل سکول کی برانچز کے کھیلوں کے مقابلے 18فروری بروز اتوار دن 10بجے ایوب سٹیڈیم لاہور کینٹ میں منعقد ہوں گے جس میں طلبا و طالبات اتھلیٹکس ، جوڈو کراٹے اور مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے ،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان اس ایونٹ کے مہمان خصوصی ہوں گے ،سپورٹس ڈے میں طلبا و طالبات کے علاوہ والدین بھی شرکت کریں گے ، دی نیشنل سکول کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کرنل (ر) مسعود الحق نے سپورٹس ڈے کی تفصیلات میں بتایا کہ بچوں کو تعلیم و تدریس کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی بھرپور سہولتیں مہیا کی جاتی ہیں اور ہر سال سپورٹس ڈے منعقد کیا جاتا ہے اس سال بھی18فروری کا دن طلبا و طالبات کو کھیل کی شکل میں تفریحی سرگرمیاں بہم پہنچائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...