انسداد پولیو مہم کی ٹیموں پر 20 سے زائد حملے ہو چکے ہیں، ڈاکٹر مراد راس

انسداد پولیو مہم کی ٹیموں پر 20 سے زائد حملے ہو چکے ہیں، ڈاکٹر مراد راس

لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی چینل کے پروگرام کے مطابق محکمہ صحت پنجاب میں انسداد پولیو مہم کے ورکرز کو تحفظ فراہم نہیں کر سکا جس کی وجہ سے انسداد پولیو مہم کی ٹیموں پر 20 سے زائد حملے ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت نے انسداد پولیو مہم کی تمام ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی اور چند اپنے چہیتے ورکرز کو سیکورٹی دی جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کے حوالے سے قانون سازی نہیں کر سکی محکمہ صحت کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے پولیو مہم کے ورکرز عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ مزید براں ڈبلیو ایچ او پہلے ہی عندیہ دے چکی ہے کہ 2018 کے بعد اس انسداد پولیو کی مد میں فنڈز فراہم نہیں کرے گی۔ جس پر حکومت پنجاب نے 2018 میں پنجاب کو پولیو فری بنانا تھا موجودہ حالات میں پنجاب حکومت کا یہ دعویٰ پورا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...