کنکورڈیا کالجز کے زیر اہتمام سپورٹس گالا،طالبات کی شاندار کارکردگی

کنکورڈیا کالجز کے زیر اہتمام سپورٹس گالا،طالبات کی شاندار کارکردگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)کنکورڈیا کالجز سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ سپورٹس گالا 12۔13 فروری 2018 کو خیابان آمین کرکٹ اسٹیڈیم لاہور میں اس تقریب کے مہمان خصوصی کنکورڈیا کالجز کے ایڈوائزر،گورنمنٹ کالج یونیوسٹی کے سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمن اور ڈین آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر طاہر عباس،فنانشنل کنٹولر جناب محمد سہیل صدیقی،گروپ ہیڈز سلمیٰ قریشی۔ڈاکٹر کامران جہانہگیر، ثاقب حنیف عمر مشتاق کے علاوہ ہیڈ آفس کے سٹاف سمیت کنکورڈیا کالجز کے تمام پرنسپل وائس پرنسپل ارو دیگر سٹاف ممبرز نے شرکت کی مہمان خصوصی نے تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے کنکورڈٰیا کالجز کے سپورٹس ڈیپارئمنٹ کی تعلیمی سیشن 2017۔2018 کی نمایاں کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہاکہ بہت کم عرصہ میں کنکورڈیا کالجز نے پنجاب اولپکس اور مختلف بورڈز کے مقابلہ جات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کنکورڈیا کالجز کی انتظامیہ طلباء کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ انکی غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خاصی توجہ دیتی ھے۔ جس سے طلباء و طالبات کی زہنی اور جسمانی نشوونما پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔