ڈکیت و موٹر سائیکل سینچر گینگ کے 5ملزم گرفتار

ڈکیت و موٹر سائیکل سینچر گینگ کے 5ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف صدر نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دتو ڈکیت وموٹرسائیکل سنیچر گینگ کے 5ملزمان گرفتارکرکے ان کی نشاندہی پر22موٹر سائیکلوں سمیت لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیاہے۔ ان خیالات کا اظہارایس پی AVLSعاطف حیات نے گزشتہ روز تھانہ گرین ٹاؤن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف صدر عثمان حیدر کی سربراہی میں اینٹی موٹرسائیکل لفٹنگ سٹاف صدر انسپکٹر مہدی حسن اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے ریڈ کر کے ندیم سرور عرف دتوڈکیت و موٹرسائیکل سنیچر گینگ 5ساتھیوں ندیم سرور عرف دتو،محمد ارشد، اعجاز عرف عرفان،محمد اسحاق،آصف علی عرف کالاکو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں مالیت کی چوری کی گئی 22عدد موٹرسائیکلیں،2عدد رکشے،3لاکھ روپے نقدی،18عدد موبائل فونز،3عدد لیپ ٹاپ، 2عدد پسٹل 30بور،1عدد رپیٹر 12بور،15عدد کارتوس برآمدکیے گئے ہیں۔ ملزمان اپنے طریقہ واردات میں ساتھیوں کے ہمراہ گلیوں اور بازاروں میں گھومتے پھرتے اور موقع پاکر شہریوں کو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے سمیت زیورات،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم کر دیتے تھے جبکہ چھینی ہوئی موٹرسائیکلزکو مختلف جگہوں پر کرایہ کے کواٹروں میں رکھ کر کچھ عرصہ بعد لاہور سے باہر لے جا کر مختلف جگہوں پر سستے داموں فروخت کر دیتے تھے۔ملزمان نے 100سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...