ایف آئی اے نے جعلی ویزے پر یورپ جانیوالے تین افراد گرفتار کر لئے

ایف آئی اے نے جعلی ویزے پر یورپ جانیوالے تین افراد گرفتار کر لئے

لاہور (کر ائم رپورٹر) ایف آئی اے نے جعلی ویزے پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تین افراد کو آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق شمعون مسیح ،منشی مسیح اور زاہد الماس کو فیصل آباد ایئر پورٹ سے طیارے سے اتار کر گرفتار کرلیا گیا۔ملزموں نے دوران تفتیش بتایا کہ انہیں وکٹر جان مسیح نے یورپ بھجوانے کے لئے فیصل آباد سے یو اے ای اور وہاں سے یورپ بھجوانے کا انتظام کیا تھا۔ایف آئی اے نے مظفر گڑھ سے ایجنٹ وکٹر مسیح کو بھی گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : علاقائی


loading...