گرین ٹاؤن کے علاقہ میں جوہڑ سے نو مولود کی لاش برآمد

گرین ٹاؤن کے علاقہ میں جوہڑ سے نو مولود کی لاش برآمد

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)گرین ٹاون کے علاقے میں جوہڑ سے نومولود کی لاش برآمد ، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے لاش پھینکنے والی سنگدل ماں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گرین ٹاون کے علاقے شیراز ٹاون میں واقع پلاٹ میں بنے جوہڑ میں نومولود بچی کی لاش تیرتی دیکھ کر مقامی رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ۔

پولیس کا کہنا ہے

نامعلوم خاتون اپنا گناہ چھپانے کے لیے لاش پھینک کر فرار ہو گئی ہے جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...