سارک ورکشاپ و ریسکیو چیلنج کا انعقاد 20تا 22فروری کو ہوگا

سارک ورکشاپ و ریسکیو چیلنج کا انعقاد 20تا 22فروری کو ہوگا

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے گزشتہ روز پاکستان میں ایمرجنسی سروسز اصلاحات کے حوالے سے پہلی ساوتھ ایشین فار ریجنل کارپوریشن (سارک)ورکشاپ اور پہلے سارک ریسکیو چیلنج کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا۔سارک ورکشاپ اور سارک ریسکیو چیلنج کا انعقاد 20۔تا22فروری کو ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ہوگاجس کی میزبانی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کرے گی۔سارک ممبرز ممالک بشمول افغانستان، بھوٹان، انڈیا، نیپال، مالدیپ ، بنگلہ دیش اورسری لنکا کے ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹس اور ڈزاسٹر ریسپانس اتھارٹیزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عہدیداران اور افسران اس ورکشاپ اور ریسکیو چیلنج میں شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس کاورکشاپ کا بنیادی مقصد تمام ایمرجنسی اداروں کو ایک پلیٹ فارم مہیاکرنا ہے۔

تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کے ریسپانس اور ایمرجنسی سے بچاؤکے لیے مشترکہ مفاد کے پیش نظر مجموعی کاوشوں کو برؤے کار لایا جا سکے۔

مزید : علاقائی


loading...