پروفیسر قتل کیس میں اہم پیشرفت‘ 5افراد کو حراست میں لے لیا گیا

پروفیسر قتل کیس میں اہم پیشرفت‘ 5افراد کو حراست میں لے لیا گیا

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)گلبرگ میں پروفیسر قتل کیس میں اہم پیشرفت ، پولیس نے پروفیسر تنظیم چیمہ قتل کیس میں طالبہ سمیت5 افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں پروفیسر تنظیم قتل کیس کی تحقیقات کے لیے پولیس کی تین ٹیمیں کام کررہی تھیں اور لڑکی سمیت 5 افراد جن میں طلباء بھی شامل ہیں کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیاگیا ہے طالبہ جی سی یونیورسٹی میں ہی بی ایس سی کی طالبعلم ہے، طالبہ نے میسج کیا تھا جس پر پروفیسر جائے حادثہ پر پہنچا تھا، طالبہ سے ملاقات کے چند منٹ بعد ہی نامعلوم افراد نے پروفیسر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر کے دیگر پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ طالبہ اور پروفیسر کے موبائل فون کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...