غالب مارکیٹ: تیز رفتار موٹر سائیکل سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق

غالب مارکیٹ: تیز رفتار موٹر سائیکل سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)غالب مارکیٹ کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوارفٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ کے علاقے مین مارکیٹ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 30سالہ کاشف شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی۔

مزید : علاقائی


loading...