فیصل آباد :تین کی ویڈیو بنانے کاکیس ، دو ملزموں کا جسمانی ریمانڈ

فیصل آباد :تین کی ویڈیو بنانے کاکیس ، دو ملزموں کا جسمانی ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار) ضلع کچہری کی عدالت نے فیصل آباد میں خواتین کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیو بنانے کے کیس کے دو ملزمان کو 3دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ نے پراسیکیوٹر کے دلائل سنے۔عدالت نے دونوں ملزمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ عدالت کو بتایا گیاکہ ملزمان نے نجی کمپنی کے برانڈفیصل آباد کی دکان پر رکھے ہوئے تھے اورٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگا رکھے تھے۔

مقدمہ مدعی نعمان ظفر اپنی بہن کے ساتھ شاپنگ کرنے دکان میں گئے۔ جہاں پر مدعی کے بہن نے کپڑے تبدیل کرنے کے بعد نعمان ظفر کو بتایا کہ مجھے لگتا ہے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگے ہیں۔ چیک کرنے پر ملزمان نے مقدمہ مدعی کو دھمکیاں دیں اور موبائل بھی چھین لیا۔ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش اور ڈیجیٹل میڈیا کی برآمدگی کے لئے 14دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...