ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرلاہور کیخلاف کلرکوں کی پانچویں روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرلاہور کیخلاف کلرکوں کی پانچویں روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرلاہور کے خلاف کلرکوں کی پانچوں روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہی ،کلرکوں نے فوری متعلقہ افسرکو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کلرکوں نے سیشن کورٹ میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے عمارت میں احتجاج کیا۔

کلرکوں نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور کو فوری تبدیل کیا جائے۔

کلرکوں نے کام چھوڑ کرآفس میں ہی دھرنا دیا اور دھرنے کے دوران کلرکوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور پفلٹ اٹھا رکھے تھے جن پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے خلاف نعرے درج تھے۔

مزید : علاقائی


loading...