بد اخلاقی کیس ، 6 سالہ پری اپنا بیان ریکارڈ کروانے چائلڈ کورٹ پہنچ گئی
لاہور(نامہ نگار)بد اخلاقی کیس میں 6 سالہ پری اپنا بیان ریکارڈ کروانے عدالت پہنچ گئی لیکن سرکاری وکیل کی عدم موجودگی کے باعث بیان ریکارڈ نہ ہو سکا۔چائلڈ کورٹ کے جج محمد اختر بھنگو نے بیان کے لئے 22 فروری کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے اچھے اچھے کھلونے دینے کا بھی وعدہ کیا،ملزم علی شہزاد کے خلاف مئی 2015ء میں کمسن پری کے اغواء اور مبینہ زیادتی کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا ہے ۔