گھریلو ملازمہ کی فحش تصاویر بنانے کاکیس،مدعی وگواہوں کے وارنٹ گرفتاری

گھریلو ملازمہ کی فحش تصاویر بنانے کاکیس،مدعی وگواہوں کے وارنٹ گرفتاری

لاہور(نامہ نگار)مقامی عدالت میں گھریلو ملازمہ سے بد اخلاقی اورفحش تصاویر بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر متاثرہ لڑکی، مدعی مقدمہ اور گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے سماعت 24فروری تک ملتوی کردی ہے۔

عدالت نے مدعی مقدمہ ذوالفقار، گواہ محمد یوسف اور عبدالرحیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جبکہ متاثرہ لڑکی عروج کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں،مقدمہ مدعی نے عدالت میں موقف اختیا رکررکھا ہے کہ ستمبر 2014 ء میں ملزم عمران نے اس کی بیٹی عروج کو اغواء کیااور بد اخلاقی کا نشانہ بنایاتھا،ملزم نے اس دوران فحش تصاویر بھی بنا لی تھیں۔

مزید : علاقائی


loading...