ولائت خان عرف ولایتی ڈکیت و چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

ولائت خان عرف ولایتی ڈکیت و چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

لاہور (کر ائم رپورٹر)انویسٹی گیشن تھانہ راوی روڈ نے ولائت خان عرف ولایتی ڈکیت و چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے اکرار حسین شاہ ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کو خصوصی ٹاسک دیا۔ جنہوں نے تھانہ راوی روڈ کے علاقہ سے ولائت خان عرف ولائتی ڈکیت و چورگینگ کے 2ملزمان ولائت خان عرف ولائتی اور احسان حسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 2لاکھ نقدی،3عددموٹرسائیکلیں ،5عددموبائل فونز،1عدد پسٹل30بوربرآمد کر لیے۔دوران انٹیروگیشن ملزمان کا 13سے زائد واداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ایس پی سٹی انویسٹی گیشن سید اکرار حسین شاہ نے ولائت خان عرف ولایتی ڈکیت و چور گینگ کے 2ملزمان کی گرفتاری پر ریڈنگ پارٹی کوتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...