نیشنل پولیس گیمز‘کا انعقاد مارچ کے آخری ہفتہ میں ہو گا

نیشنل پولیس گیمز‘کا انعقاد مارچ کے آخری ہفتہ میں ہو گا

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پرمحکمہ پولیس میں صحت مندانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کے لئے تاریخ میں پہلی مرتبہ’’ نیشنل پولیس گیمز‘‘ کا انعقاد مارچ کے آخری ہفتے میں لاہورمیں ہو گا جس میں پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کی پولیس فورسز کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ اور ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اینڈ ریکروٹمنٹ طارق مسعود یسین نے سپورٹس گیمز کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل پولیس گیمز کا مقصد کھلاڑیوں کے مورال کو بلند رکھنے کے ساتھ ساتھ ملک بھرمیں پولیس فورسز کے تمام یونٹس کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پولیس گیمز کے حوالے سے آئی جی سندھ ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان ، آزاد جمو ں و کشمیر ،گلگت بلتستان ، موٹروے پولیس ،اسلام آباداور آئی جی ریلوے پولیس سمیت ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...