ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، قیمتی سامان سے محروم

ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، قیمتی سامان سے محروم

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں چوروں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں، موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سو ل لا ئن کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے عمرکی فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔مسلم ٹا ؤ ن میں ڈاکوؤں نے عر فا ن کی فیملی سے 2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، منا واں میں ڈاکوؤں نے ضیا ء کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔فیکٹر ی ایر یا کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے شکو رکی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لاکھ55ہزار روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات۔ہر بنس پو رہ میں ڈاکوؤں نے ثا قب کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لاکھ 45ہزار روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،گو المنڈ ی میں ڈاکوؤں نے حفیظ کے گھر سے1لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ غالب مارکیٹ، ما ڈل ٹاون، با ٹا پو ر سے کاریں جبکہ اسلا م پو رہ، نو لکھا،مستی گیٹ،شفیق آ با د، ملت پارک، سر افر زسے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...