کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 6 مالکان کو60ہزار جرمانہ

کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 6 مالکان کو60ہزار جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کی عدالت نے 6مکان مالکان پر60ہزار روپے جرمانے عائد کردیا ہے ۔عدالت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیاہے ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اصغر نے کیس کی سماعت کی۔مجرموں کے خلاف تھانہ ٹبی سٹی اور تھانہ شفیق آباد میں مقدمات درج تھے۔

عدالت نے مجرموں یاور ، رشید ، ذیشان، ملک اشرف سمیت 6 مجرموں کومذکورہ بالا جرمانے کی سزاسنائی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...