پنجاب کوآپریٹو بینک میں 10کروڑ کی کرپشن کیس ،3ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

پنجاب کوآپریٹو بینک میں 10کروڑ کی کرپشن کیس ،3ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب کے ...

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں پنجاب کوآپریٹو بینک میں 10 کروڑ روپے کے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ،احتساب عدالت نے 3ملزمان لیاقت درانی، محمد بوٹا ساجد اور طاہر اقبال کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے سماعت 26فروری تک ملتوی کردی ہے ۔

نیب کے پراسیکیوٹروارث علی جنجوعہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان لیاقت درانی پر دیگر ساتھیوں کی مدد سے10 کروڑ روپے غیر قانونی طور پر دیگر بینکوں میں منتقل کرنے کا الزام ہے،شریک ملزمان طاہر اقبال وغیرہ سے تفتیش کے بعد مرکزی ملزم لیاقت درانی کو گرفتار کیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...