عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ کو شوکاز نوٹس

عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ کو شوکاز نوٹس

لاہور(نامہ نگار) سیشن کورٹ نے عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے شہری امجد کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایس ایچ او اسلام پورہ سے ہرحال میں رپورٹ طلب کی تھی۔تاہم عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او پر اظہار برہمی کیا اور شوکاز نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی


loading...