ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ کرنیوالے ملزم پر یکم مارچ کو فرد جرم عائد کی جائیگی

ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ کرنیوالے ملزم پر یکم مارچ کو فرد جرم عائد کی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم راشد اشرف کیس کی سماعت ہوئی ،نیب کی طرف سے ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کر دی گئیں،آئندہ تاریخ سماعت یکم مارچ کو ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے گی ،نیب نے ملزم کے خلاف سپلیمنٹری ریفرنس فائل کیا تھا ۔
نیب کا موقف ہے کہ ملزم راشد اشرف عوام سے 15 ملین روپے لوٹ کر فرار ہو گیا۔ملزم نے اپنے ٹاؤ ٹس کے ذریعے عوام کو بھاری منافع دینے کا لالچ دیتے ہوئے سرمایہ کاری کی رقم سمیٹی ،جس کے بعدلوگوں کو وعدے کے مطابق نہ تو منافع دیا نہ ہی ان کی رقوم لوٹائیں،ملزم کے خلاف نومبر 2013 ء میں متعدد متاثرین نے نیب کو دھوکا دہی کی شکایت جمع کروائی،ملزم کے خلاف احتساب عدالت میں جون 2015 ء میں کرپشن ریفرنس دائر کیا گیاجس کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا ۔

مزید :

علاقائی -