سبزہ زار پولیس مقابلے میں جاں بحق 5 بھائیوں کی رپورٹ طلب
لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ نے سبزہ زار میں پولیس مقابلے میں جاں بحق 5 بھائیوں کی تفصیلی رپورٹ سی سی پی او لاہور سے طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے انجم سعید کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 5 بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا انسپکٹر بابر گلبرگ تھانے میں ایس ایچ او تعینات ہے۔
درخواست گزار نے مزید بتایا کہ بابر علی مقدمے میں اشتہاری بھی ہوچکا ہے۔پولیس اپنے پیٹی بند بھائی کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ مقدمے میں ملوث ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔