ڈبل شاہ فراڈ کیس میں شریک ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں اربوں روپے کے ڈبل شاہ فراڈ کیس کے شریک ملزم کے کیس کی سماعت ہوئی ،احتساب عدالت کے جج محمد وسیم اختر نے ملزم محمد عباس کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 2 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔نیب کے پراسیکیوٹرٰ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم ڈبل شاہ فراڈ کیس میں شریک ملزم ہے،ملزم کافی عرصہ سے مفرور تھا جسے اب گرفتار کیا گیا ہے ۔