پبلک سروس کمیشن خوردبرد کیس،2 بینک ملازمین کی درخواست ضمانت خارج

پبلک سروس کمیشن خوردبرد کیس،2 بینک ملازمین کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ جرائم عدالت کے جج ارشد علی نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے 87 لاکھ روپے خوردبرد کیس میں ملوث دو بینک ملازمین عامر اعجاز اور امان اللہ کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ایف آئی اے حکام نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان نیشنل بینک کے ملازم تھے ،انہوں نے جعلی چیکوں کے ذریعے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے 87 لاکھ روپے دیگر اکاونٹس میں منتقل کئے ،بعد ازاں یہ رقم خوردبرد کر لی گئی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...