سمونا ہالپ اور اینجلیق کربر قطر اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل

سمونا ہالپ اور اینجلیق کربر قطر اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل

دوحہ(آئی این پی ) کیرولین وزنیاکی، سمونا ہالپ، اینجلیق کربر اور گاربائن مگوروزا نے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں ٹاپ سیڈڈ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے رومانیہ کی مونیکا نکولیسکو کو 7-5 اور 6-1 سے ہرایا۔سیکنڈ سیڈڈ رومانیہ کی سمونا ہالپ نے لٹویا کی ایناستیجا سویسٹووا کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ جرمنی کی اینجلیق کربر نے برطانیہ کی جوہانہ کونٹا کو سخت مقابلے کے بعد 1-6 ، 6-1 اور 6-3 سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں سپین کی گاربائن مگوروا نے رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کو بآسانی 6-0 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...