حکومت قانو ن ناموس رسالت میں ترمیم سے باز رہے،رضائے مصطفی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر پیر صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی نے کہاہے کہ حکومت قانو ن ناموس رسالت میں ترمیم سے باز رہے۔راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ پبلک کی جائے۔ختم نبوت کے حوالے سے سازش کرنے والے ملزمان کوبے نقاب کرکے قانون کے مطابق سزادی جائے۔معاشرے میں بڑھتی ہوئی فحاشی وعریانی تشویشناک ہے،انسداد فحاشی کے لئے خصوصی قوانین بنائے جائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید ریسرچ انسٹی نیوٹ میں منعقدہ ساتوں سالانہ فکری مکالمہ بعنوان محبت رسول کے عملی تقاضے اورہماری ذمہ داریاں کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فکری مکالمے میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی ،مولانا محمدعلی نقشبندی،علامہ مختار احمدربانی،مفتی مسعود الرحمن،مفتی محمدعمران ودیگر شریک تھے
حنفی،مولانا مختار احمدصدیقی،پیر بشیر احمدیوسفی،مولانا محمدراحت علی عطاری ودیگر نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ مولانا محمدعبداللہ ثاقب،مولانانعمان شاکر،مفتی ندیم قمر،مولانا کرامت علی،مولانا حفیظ اظہر،حافظ محمدامین نوری،پیر رشید احمدچشتی،مولانا رب نواز،حافظ محمدعثمان ،مولانا سمیع اللہ ،مولانا عبدالرؤ ف یوسفی سمیت تحفظ ناموس رسالت محاذ کے دیگر عہدیداران ،ذمہ داران نے بھرپور شرکت ۔تقریب کے اختتام پر پیر رضائے مصطفی نقشبندی نے ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید،تاجور نعیمی کے والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعاکرائی۔