سید نصیر الدین نصیر گیلانی ؒ کا اٹھارہوں یوم وصال

سید نصیر الدین نصیر گیلانی ؒ کا اٹھارہوں یوم وصال

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی ؒ کا اٹھارہوں یوم وصال ملک بھر میں سفیر عشق رسول ﷺ کے طور پر منایا گیا نماز فجر کے بعد ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا محاذ کے سربراہ پیر سید شاہد حسین گردیزی ،علامہ محمد عامر چشتی ، پیر قاسم گردیزی، مفتی محمد امین نوری، مولانا دلنواز ، علامہ شاہ محمود ، مولانا محمد دین اور دیگر نے مختلف مقامات پر جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا۔

کرتے ہوئے کہا کہ پیر سید نصیر الدین نصیر ؒ اکابر کی عظیم یادگار اور اساغر کے لئے بہترین نمونہ تھے اللہ تعالیٰ نے آپ کو بے پناہ خوبیوں خصوصیات اور صلاحیتوں سے نوازا تھا وہ نسل نو کے اکابر کی بہترین یادگار تھے پیر نصیر الدین نصیر ؒ اپنے کردار کی عظمت اور مشن کی حقانیت کے بل بوتے پر ہمیشہ زندہ رہیں گے انہوں نے کہا کہ آپ علم العرفان کے جید عالم شہرہ آفاق نعت گو شاعر اور ممتاز روحانی پیشوا تھے آپ نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو زندگی کا مقصد قرارد یا اور قرآن وحدیث ،صحابہ اکرامؓ ، اہلبیت عظام اور اولیاء اکرام کی تعلیمات کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا آپ کی دینی علمی روحانی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...