بک کلب کا دوسرا پروگرام

بک کلب کا دوسرا پروگرام

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام بک کلب کا دوسرا پروگرام منعقد ہوا جس میں دو کتابوں کا تجزیہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی ، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگریزی شاہزیب خان، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے ذکیہ مشہدی کی مختصر کہانیوں پر مبنی تصنیف ’پارسا بی بی کا بگھار‘ کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی جبکہ شاہزیب خان نے "Critical outsider in a turbulent age"کے موضوع پر سٹیورٹ سچار کی اقبال احمد پر لکھی بائیو گرافی کے اہم پہلوؤں پر گفتگو کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...